عید الفطر کے موقع پر ملک بھر میں سی این جی اسٹیشنز کھلے رہیں گے

CNG Stations

CNG Stations

اسلام آباد (جیوڈیسک) عید الفطر کی چھٹیوں کے دوران ملک بھر کے سی این جی اسٹیشنز کھلے رہیں گے۔ ذرائع وزارت پیٹرولیم کے مطابق 8 اگست سے 11 اگست تک ملک بھر میں سی این جی اسٹیشنز کھلے رہیں گے اور سی این جی کی صارفین کو فراہمی بلاتعطل جاری رہے گی۔

ذرائع کے مطابق عید کے موقع پر سی این جی فراہمی کیلئے دونوں کمپنیوں سوئی ناردرن اور سوئی سدرن گیس کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔