کراچی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس 391 پوائنٹس گر گیا

KSE

KSE

کراچی (جیوڈیسک) کراچی غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز کی فروخت اور ملک میں بجلی کے نرخوں میں اضافے کے خدشات کے باعث کراچی اسٹاک ایکس چینج میں شدید مندی دیکھی گئی۔ کراچی اسٹاک ایکس چینج کے 100 انڈیکس میں میں ایک مقام پر 600 سے زائد پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی اور انڈیکس 22 ہزار500 پوائنٹس کی سطح سے بھی نیچے آگیا تھا۔ دن کے اختتام پر انڈیکس 391 پوائنٹس کمی کے ساتھ 22 ہزار 701 پوائنٹس پر بند ہوا۔

گزشتہ 10 دنوں کے دوران انڈیکس میں تقریبا 1100 پوائنٹس کی کمی ہوچکی ہے۔ ایکس چینج میں بیرونی سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز کی بڑے پیمانے پر فروخت جاری ہے۔ ماہرین کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پیداواری صنعت کے شیئرز میں مندی دیکھی گئی ہے۔ اس کے علاوہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں اضافے اور حالیہ سیلاب کے باعث معاشی ترقی متاثر ہونے کے خدشات کے باعث ایکس چینج میں منفی رجحان دیکھا جا رہا ہے۔