ایل پی جی کی قیمتوں میں 5 روپے فی کلو اضافہ

LPG

LPG

کراچی (جیوڈیسک) عالمی قیمتوں میں اضافے کے بعد مقامی سطح پر بھی ایل پی جی کے نرخ 5 روپے فی کلو بڑھ گئے ، گھریلو سلنڈر 62 روپے جبکہ کمرشیل سلنڈر 240 روپے مہنگا ہوگیا، دوسری جانب حکومت نے عید کی سرکاری چھٹیوں کے دوران ملک میں سی این جی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی سطح پر ایل پی جی مہنگی ہوگئی ہے۔

جس کے باعث مقامی سطح پر اس کی قیمت میں 5 ہزار 265 روپے فی ٹن کا اضافہ ہوا، نئی قیمت 96 ہزار 624 روپے ہوگئی ہے۔ اس طرح ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے کا اضافہ ہوا ہے، 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 62 روپے جبکہ کمرشل سلنڈر 240 روپے مہنگا ہوگیا۔ دوسری طرح وزارت پیٹرولیم ذرائع کے مطابق حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ 8 سے 11 اگست کے دوران عید کے باعث ملک بھر میں سی این جی بند ش نہیں ہوگی۔