عید ملن پارٹیاں ہوں گی، نہ روایتی جھپیاں ہوں گی، فردوس عاشق کا اعلان

Firdous Aashiq Awan

Firdous Aashiq Awan

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے رمضان کے بعد عید کیلئے بھی کورونا ایس او پیز کا اعلان کر دیا۔

فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں کہیں عید کے اجتماعات نہیں ہوں گے اور کوئی سیاست دان اپنے ڈیرے پر عید ملن نہيں کر سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس بار نہ عید ملن پارٹیاں ہوں گی، نہ روایتی جھپیاں ہوں گی۔

کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ماسک پہنیں، سماجی فاصلے کا خیال رکھیں اور عید بھی سادگی سے منائیں۔