ضمنی انتخابات کیلئے بیلٹ پیپر کی چھپائی شروع

Elections

Elections

اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کیلئے بیلٹ پیپر کی چھپائی شروع کرا دی۔ چھپائی کا کام 15 اگست تک مکمل کر لیا جائیگا۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے 16
اور صوبائی اسمبلی کے 26 حلقوں میں ضمنی انتخابات 22 اگست کو ہوں گے۔

جس کیلئے بیلٹ پیپر کی چھپائی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق ایک کروڑ سے زائد بیلٹ پیپر چھاپے جائیں گے۔ قومی اسمبلی کیلئے سبز جبکہ صوبائی اسمبلی کیلئے سفید بیلٹ پیپر چھاپے جا رہے ہیں۔ بیلٹ پیپر کی چھپائی 15 اگست تک مکمل کر لی جائے گی۔