انتخابات میں الیکشن کمیشن نے تمام ذمہ داریاں ادا نہیں کیں ، یورپی مبصرین

Elections

Elections

اسلام آباد (جیوڈیسک) انتخابات کی مانٹیرنگ کیلئے آنیوالے یورپی مبصرین نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے اپنی ذمہ داری پوری طرح ادا نہیں کی، کئی حلقوں میں ریٹرننگ افسران نے آخری وقت پر پولنگ عملہ تبدیل کر دیا جس کا الیکشن کمیشن کے پاس ریکارڈ ہی نہ تھا۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں یورپی مبصرین کے سربراہ مائیکل گاہلر کا کہنا تھا کہ ان کا وفد انتخابی عمل کی مانیٹرنگ کیلئے 3 مارچ سے 4 جون تک پاکستان میں رہا۔

قومی اسمبلی کے 184 حلقوں میں آزادانہ طریقے سے انتخابات کی مانیٹرنگ کی گئی۔ انہو ں نے انتخابات کے حوالے سے آزادانہ طورپر مفصل رپورٹ مرتب کی ہے، مائیکل گاہلر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے تمام ذمہ داریاں ادا نہیں کیں، تمام امیدواروں کو انتخابات لڑنے کا مساوی حق نہیں دیا گیا۔

کچھ امیدواروں کے ایک حلقے سے کاغذات منظور اور دوسرے سے مسترد کر دیئے گئے، پاکستان میں ذرائع آزاد ہے، دھاندلی کے الزامات پہلے دن ہی لگنا شروع ہو گئے تھے، نتائج مرتب کرنے کا عمل نہایت سست تھا، الیکشن کمیشن کو انتخابی عمل کی تمام ذمہ داری خود اٹھانی چاہیے۔