الیکشن کمیشن: ضمنی انتخاب کے امیدواروں کی تفصیلات جاری کردیں

Election Commission

Election Commission

الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب کے امیدواروں کی تفصیلات جاری کر دیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی بیالیس نشستوں کیلئے پانچ سو چھتیس امیدوار کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ قومی اسمبلی کی سولہ جبکہ صوبائی اسمبلیوں کی چھبیس نشستوں پر ضمنی الیکشن بائیس اگست کو ہوگا۔

قومی اسمبلی کی سولہ نشستوں کے لئے دو سو پندرہ امیدوار نے کاغذات داخل کرائے۔ پنجاب اسمبلی کی پندرہ نشستوں پر ایک سو اسی جبکہ سندھ اسمبلی کی چار نشستوں پر بیاسی امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ خیبرپختونخوا کی چار نشستوں کیلئے ستائیس اور بلوچستان کی تین نشستوں میں ضمنی انتخاب کے لئے بتیس امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔