الیکشن کمیشن کا ڈیرہ اسماعیل خان میں ترقیاتی اسکیموں کے اعلان کا نوٹس

Election Commission

Election Commission

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) کے پی کے بلدیاتی انتخابات کے تناظر میں الیکشن کمیشن نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ترقیاتی اسکیموں کے اعلان اور فنڈز کے اجرا کا نوٹس لے لیا۔

ریجنل الیکشن کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان نے ڈپٹی کمشنر کو خط لکھ کر کہا کہ اطلاع ہے کہ آپ نے ترقیاتی اسکیموں کا اعلان کیا اور ایک ارب 88 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کیے۔ اطلاع ہے کہ ان ترقیاتی اسکیموں کا اعلان ایک سیاسی جماعت کو فائدہ پہنچانے کے لیے کیا گیا۔

خط میں کہا گیا کہ جن حلقوں میں امیدوار وفات پا گئے تھے وہاں الیکشن کا شیڈول جاری ہو چکا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ڈی آئی خان تحریری طور پر تفصیلات سے آگاہ کریں۔