الیکشن کمیشن نے انتخابی عذرداریوں کے اعدادو شمار جاری کر دیئے

Election Commission

Election Commission

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے اعتراضات پر الیکشن کمیشن نے انتخابی عذرداریوں کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔ انتخابات کے آٹھ ماہ بعد بھی صرف ایک سو اڑسٹھ پٹیشنز نمٹائی جا سکیں۔

اعدادو شمار کے مطابق گیارہ مئی کے عام انتخابات کے بعد چار سو پانچ انتخابی پٹیشنز ٹربیونلز کو بھجوائی گئیں۔

ٹربیونلز کو تمام پٹیشنز ایک سو بیس روز میں نمٹانے کا پابند کیا گیا مگر ایک سو بیس روز کی ڈیڈ لائن گزرنے کے کئی ماہ بعد بھی دو سو اڑتیس انتخابی پٹیشنز زیر التوا ہیں۔

الیکشن کمیشن نے وضاحت کی ہے کہ چار سو پانچ میں سے ایک سو اڑسٹھ پٹیشنز نمٹائی جا چکی ہیں۔ دو سو اڑتیس انتخابی پٹیشنز اپنے آخری مراحل میں ہیں جنہیں ذمہ داری کیساتھ نمٹایا جا رہا ہے۔