الیکشن کمیشن نے انتخابی نشانات کیلئے درخواستیں طلب کر لیں

Election Commission

Election Commission

اسلام آباد(جیودیسک)اسلام آباد الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشانات کیلئے درخواستیں طلب کر لیں۔ ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتیں پندرہ مارچ تک انتخابی نشانات کے لیے درخواستیں جمع کرائیں۔

پارٹی انتخابات گوشواروں کی تفصیلات درخواست کے ساتھ جمع کرائی جائیں۔ الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو ہدایت کی ہے کہ درخواست کے ساتھ تین نشانات کا آپشن رکھیں۔ ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق، انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ کا عمل درخواستیں موصول ہونے کے پندرہ روز میں مکمل کر لیا جائے گا۔