حکومت نے ،بد امنی،مہنگائی اور بے روزگاری کے سوا کچھ نہیں دیا، شجاع الملک

Pakistan Government

Pakistan Government

پشاور(جیوڈیسک)پشاورجمعیت علمائے اسلام ضلع مردان کے امیر شجاع الملک نے موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانچ سالوں میں موجودہ حکمرانوں نے قوم کو توانائی و پٹرولیم بحران، مہنگائی، بے روزگاری اور بدامنی کے سوا کچھ نہیں دیا۔مردان میں کارکنوں کے اجتماع سے خطاب میں شجاع الملک کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم، اے این پی، مسلم لیگ (ق) کی پانچ سالہ حکومت کے تحفے نہیں بھول سکتے۔

بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ ، پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، مہنگائی اور دیگر مسائل موجودہ حکمرانوں کے تحائف ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ روزانہ درجنوں لوگ مررہے ہیں، امن وامان کا مسئلہ جوں کا توں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں عوام سوچ سمجھ کر ووٹ دیں اور مسائل حل کرنے والے مخلص ، دیانت دار اور اہل نمائندوں کا انتخاب کریں۔