الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات کیلیے پی ٹی آئی کو ایک سال کی مہلت دیدی

PTI

PTI

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم عمران خان کی انٹراپارٹی انتخابات کے لیے ایک سال کی مہلت کی درخواست منظور کرلی۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو آئندہ برس 13 جون تک انٹراپارٹی انتخابات کرانے کی ہدایت کر دی ہے۔

خیال رہے کہ تحریک انصاف پارٹی آئین کے تحت انٹراپارٹی انتخابات ہر4 سال بعد کرانے کی پابند ہے۔

پی ٹی آئی کے 2019 کے ترمیم شدہ آئین کے تحت 18 ماہ کے اندر انتخابات کرانے تھے، وزیراعظم عمران خان نے پارٹی چیئرمین کی حیثیت سےکورونا وبا کے باعث انٹراپارٹی انتخابات کے لیے ایک سال کی مہلت مانگی تھی۔