الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری کیلئے 12 رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل

Parliamentary

Parliamentary

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد اسپیکر قومی اسمبلی نے چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن ارکان کے تقرر کیلئے 12 رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، مسلم لیگ ن کے 6 ارکان کمیٹی میں شامل ہیں۔ پارلیمانی کمیٹی میں سینیٹ کے 4 اور قومی اسمبلی کے 8 ارکان شامل ہیں۔

پیپلز پارٹی کے 3 جبکہ اے این پی، ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کا ایک، ایک رکن کمیٹی میں شامل ہے۔کمیٹی ارکان میں سینیٹر رفیق رجوانہ، یعقوب ناصر، جنید انور،ارشد لغاری، ڈاکٹر درشن،کیپٹن صفدر شامل ہیں۔ پیپلز پارٹی کے ایاز سومرو، یوسف تالپور، اسلام الدین شیخ، اے این پی کے حاجی عدیل، تحریک انصاف کے شہریار آفریدی اور ایم کیو ایم کے ڈاکٹر فاروق ستار کمیٹی میں شامل ہیں۔