الیکشن کمشن کا زائد ووٹ ڈالنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

Voting

Voting

اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمشن کا اجلاس قائم مقام چیف الیکشن کمشنر جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں ہوا جس میں عام انتخابات میں ایک سے زیادہ ووٹ ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔

اس سلسلے میں جو ٹربیونل انتخابی عذرداریاں نمٹا رہے ہیں ان سے نادرا کی رپورٹ طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نادرا کی رپورٹ موصول ہونے کے بعد یہ طے کیا جائے گا کہ ایک سے زائد ووٹ ڈالنے والوں کے خلاف کیا کارروائی کی جائے؟۔ عوامی نمائندگی ایکٹ کے سیکشن 80 کے تحت ایک سے زائد ووٹ ڈالنا بدعنوانی کے زمرے میں آتا ہے جس کی سزا تین سال قید یا پانچ ہزار جرمانہ یا قید اور جرمانہ دونوں ہو سکتی ہیں۔