الیکشن کے لیے ملک بھر میں سیکیورٹی پلان بنا لیا گیا

Security Plan

Security Plan

اسلام آباد(جیوڈیسک)آئندہ عام انتخابات کیلئے ملک بھر کا سیکیورٹی پلان مکمل کر لیا گیا۔ 10 مئی کو ملک بھر کے پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حساس ترین پولنگ اسٹیشن پر 7، حساس پولنگ اسٹیشن پر 5 جبکہ نارمل پولنگ اسٹیشن پر 4 سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج پولنگ اسٹیشن پر تعینات کرنے کی بجائے کیوک رسپانس فورس میں ہو گی ہر کیوک رسپانس فورس میں 20 سے30 فوجی جوان ہوں گے۔ کیوک رسپانس فورس مسلسل پولنگ اسٹیشن سے رابطے میں ہوں گی۔