انتخابی جلسے : نواز شریف 2 ،عمران خان 6 مقامات پر خطاب کریں گے

Election Rally

Election Rally

لاہور(جیوڈیسک)ملک میں سیاسی سرگرمیاں اپنے عروج پر پہنچ چکی ہیں اور بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنما دن میں کئی کئی جلسے کر رہے ہیں ۔مسلم لیگ ن کے رہنما میاں نواز شریف آج دو مختلف مقامات پر جلسوں سے خطاب کریں گے۔

ان کا پہلا جلسہ مری میں دوپہر ساڑھے بارہ بجے ہوگا جبکہ جڑانوالہ میں وہ سہ پہر تین بجے خطاب کریں گے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج جنوبی پنجاب میں چھ جلسے کریں گے۔

دوپہر ساڑھے بارہ بجے وہ بہاولپور ،ڈیڑھ بجے راجن پور ،ڈھائی بجے خان بیلا،چار بجے خان پور ،ساڑھے پانچ بجے صادق آباد اور ساڑھے سات بجے رحیم یار خان میں خطاب کریں گے جبکہ شہباز شریف آج ننکانہ صاحب میں جلسہ کریں گے۔ متحدہ قومی موومنٹ بھی آج نواب شاہ میں جلسہ کر رہی ہے جس سے الطاف حسین ٹیلی فونک خطاب کریں گے۔