الیکشن ٹریبونلز میں ججز کی تقرری کیلئے سفارشات الیکشن کمیشن کو ارسال

Election Commision

Election Commision

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد چاروں صوبائی ہائی کورٹس میں الیکشن ٹریبونلز میں ججز کی تقرری کیلئے سفارشات الیکشن کمیشن کو ارسال، الیکشن ٹریبونلز کیلئے نئے ججوں کے نام تجویز کر دئیے گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ چاروں صوبائی کورٹس نے الیکشن ٹریبونلز کیلئے نئے ججوں کے نام تجویز کر دئیے ہیں، پرانے ٹریبونلز تحلیل کر کے نئے الیکشن ٹربیونلز قائم کرنے کا نوٹی فیکشن جاری کیا جائیگا،نوٹیفکشن الیکشن کمیشن جاری کرے گا۔

الیکشن کمیشن نے انتخابات سے متعلق بڑھتی ہوئی شکایات کے پیش نظر گزشتہ روز چاروں ہائی کورٹس سے ججوں کے نام مانگے تھے جبکہ انتخابی عزرداریاں سننے کا معاملہ تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔