قومی اسمبلی میں ن لیگ کو خواتین کی 35 ، پی ٹی آئی کو 6 نشستیں ملیں

PTI

PTI

اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن نے خواتین کی مخصوص نشستوں اور اقلیتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، ن لیگ نے قومی اسمبلی میں خواتین کی 35 نشستیں حاصل کر لیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کے بعد سیاسی جماعتوں کی جیتی گئی۔

نشستوں کے تناسب سے خواتین اور اقلیتوں کیلئے مخصوص نشستوں کا اعلان کیا ہے۔قومی اسمبلی میں سب سے زیادہ نشستیں جیتنے والی جماعت مسلم لیگ ن کو خواتین کی 35 اور اقلیتوں کی 6 نشستیں الاٹ کی گئی ہیں۔ تحریک انصاف 6 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ قومی اسمبلی کے لئے پنجاب میں پیپلز پارٹی اور ق لیگ کے درمیان ٹاس ہو گا۔

پنجاب اسمبلی میں اکثریتی جماعت مسلم لیگ ن نے خواتین کی57 اور اقلیتوں کی 7 مخصوص نشستیں حاصل کی ہیں . پی ٹی آئی کو 5 ، مسلم لیگ ق کو 2 اور پیپلز پارٹی کو صرف ایک نشت الاٹ ہو سکی ہے۔سندھ اسمبلی میں پی پی پی کو خواتین کی 16 اور اقلیتوں کی 5 نشستیں الاٹ کی گئی ہیں۔ایم کیو ایم کو اقلیتوں کی 3، اور فنکشنل لیگ کو ایک نشست ملی ہے۔

خیبر پختوانخواہ اسمبلی میں پی ٹی آئی خواتین کی 10 مخصوص نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے ۔جے یو آئی ف اور مسلم لیگ ن کو 3،3 مخصوص نشستیں ملیں گی جبکہ جماعت اسلامی کو 2، اے این پی،پی پی پی اور قومی وطن پارٹی ایک ایک نشست حاصل کر سکے گی۔بلوچستان اسمبلی میں مسلم لیگ ن اور پختون خوا عوامی ملی عوامی پارٹی کو خواتین کی 3 ،3 نشستیں ملی ہیں۔