الیکشن کمیشن نے انتخابی اصلاحات کے پیکیج پر کام شروع کردیا

Election Commission

Election Commission

اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن نے انتخابی اصلاحات کے پیکیج پر کام شروع کر دیا ، مسودہ جلد حکومت کو بھجوایا جائے گا۔ اسمبلیز کی از خود تحلیل کی صورت میں انتخابات 60 کی بجائے 90 دن میں کرانے کی تجویز ہے۔

اسلام آباد میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت بڑھانے اور انتخابی مہم کا دورانیہ 22 دن سے بڑھا کر 30 دن کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ بھارتی طرز پر الیکشن کمیشن کو اختیارات دینے کی تجویز دوبارہ حکومت کو دیں گے، جب کہ سمندر پار پاکستانیوں کی رجسٹریشن کا عمل جلد شروع کر دیا جائے گا۔