بیماروں کے حوالے سے سعودی حکام سے کوئی ہدایت نہیں ملی، سردار یوسف

Sardar Yousuf

Sardar Yousuf

اسلام آباد (جیوڈیسک) سعودی حکام نے ہدایت کی ہے کہ طویل عرصے سے بیمار اور ضعیف افراد حج کے لیے نہ آئیں تاکہ کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔ پاکستان کے وفاقی وزیر مذہبی امور کہتے ہیں کہ سعودی حکام نے کوئی باضابطہ ہدایت نہیں دی، سب عازمین جائیں گے۔جاویدنور کی رپورٹ کے مطابق حج کوٹہ میں کمی کے باعث پاکستان سے اس سال حجاز مقدس جانے والوں کی تعداد ایک لاکھ 43 ہزار ہے۔

سعودی حکام نے کہا ہے کہ طویل عرصہ سے بیمار اور ضعیف افراد حج کے لیے نہ آئیں،تاکہ کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کہتے ہیں کہ انہیں ابھی تک سعودی حکام سے ایسی کوئی ہدایت نہیں ملی۔نہ ہی تحریری اطلاع ہمارے پاس ہے، یہ ہم نے اخبار میں پڑھا ہے اور ٹی وی پر سنا ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ عازمین حج کی ویکسی نیشن پر خصوص توجہ دی جارہی ہے۔ اگر کوئی ضعیف شخص حج پر جائے تو دیکھ بھال کے لیے کوئی نہ کوئی ساتھ ہوتا ہے۔

کسی کو حج پر جانے سے نہیں روکیں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ سرکاری حج کے تحت جس نے بھی درخواستیں دی ہیں ان شا اللہ سارے جائیں گے۔ انھوں نے بتایا کہ پرائیویٹ حج ٹور آپریٹرز پر خاص نظر رکھی جا رہی ہے کہ وہ عازمین حج سے کتنی رقم وصول کر رہے ہیں اور کیا سہولیات دے رہے ہیں، اگر کوئی شکایت ملی تو سختی سے نمٹا جائے گا۔