الیکشن کمیشن میں جعلی ڈگریوں کی سماعت جاری

ECP

ECP

الیکشن کمیشن میں تین سابق ارکان اسمبلی کی جعلی ڈگریوں کی سماعت جاری ہے، کل پیش ہونیوالے بارہ ارکان کی ڈگریوں کافیصلہ بھی آج سنایاجائیگا، نو سابق ارکان اسمبلی کو کلیئر کردیا گیا۔

جعلی ڈگری کا پھندا کئی رہنماں کے گلے میں پھنس چکا ہے اور مزید کئی ارکان اسمبلی اس پھندے کا شکار ہونے والے ہیں۔ الیکشن کمیشن میں آج تین ارکان اسبملی طارق مگسی، سیمل کامران، محمداکبر کے کیس کی سماعت جاری ہے۔ چیف الیکشن کمشنرکی سربراہی میں الیکشن کمیشن کیارکان سماعت کررہے ہیں۔

کل پیش ہونیوالے بارہ ارکان کی ڈگریوں کافیصلہ بھی آج سنایاجائیگا، جن میں شامل ہیں نادر مگسی، اسراراللہ زہری، روبینہ عرفان، نوابزادہ طارق مگسی، نوابزادہ محمد اکبر، میر محبت خان مری، شمائلہ رانا، شبینہ خان، مکیش کمار، رانا اعجاز احمد، بشیر احمد خان، ثمینہ خاور، سیمل کامران،ریحانہ یحیی بلوچ، اور سید عاشق حسین۔

چیف الیکشن کمیشن اس سے پہلے نو ارکان اسمبلی کو کلیئر قرار دے چکے ہیں ، جن میں شامل ہیں شفیق احمد گجر ،گل محمد لاٹ ، ڈاکٹر اسرار حسین امیر علی جاموٹ ، غلام سرور سیال ، لیفٹنٹ کرنل ریٹائرڈ شجاعت احمد ، وسیم افضل گوندل ، عمر گورگیج ، اور دیوان عاشق شامل ہیں۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن کا کہنا ہے ایچ ای سی نے ڈگریوں کی تصدیق نہ کرانے والے سابق اراکین پارلیمنٹ کی فہرست تیار کرلی، فہرست آج الیکشن کمیشن کو بھجوا دی جائے گی، ایک سو اٹھائیس سابق اراکین پارلیمنٹ کی ڈگریوں کی تصدیق نہ ہو سکی، سپریم کورٹ میں پیش کی گئی فہرست میں شامل ایک سو تراسی سابق اراکین پارلیمنٹ میں سے پچپن کی ڈگریوں کی تصدیق ہوگئی ہے۔