گیس کی عدم فراہمی پر فیصل آباد میں شہریوں کا احتجاج

Faisalabad Protest

Faisalabad Protest

فیصل آباد(جیوڈیسک)فیصل آباد میں گیس کی عدم فراہمی کے خلاف لوگوں نے احتجاج کیا اور سٹرک بلاک کر کے نعرے بازی شروع کر دی ۔سمندری روڈ کے رہائشیوں نے گیس کی عدم فراہمی پر سڑکوں پر نکل کر احتجاج شروع کر دیا۔

احتجاج کر نے والوں میں بچے اور نوجوان شامل تھے جنہوں نے ہاتھو ں میں ڈنڈے بھی اٹھا رکھے تھے۔مظاہرین نے گیس کی بندش کے خلاف نعرے بازی بھی کی ،مظاہرین کا کہنا تھ کہ گیس پچھلے 15 روز سے بند ہے جبکہ کئی بار شکایات درج کرائی گئی۔

لیکن شنوائی نہ ہو سکی اسی لیئے آج سڑکوں پر احتجاج کر نے پر مجبور ہوئے ۔اس موقع پر پولیس کی بھی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور مزاکرات شروع کر دیئے جس پر مظاہرین منشتر ہو گئے۔