ڈگریوں کی تصدیق نہ کرانیوالے101ارکان نا اہل

Degree

Degree

ایک سوایک ارکان نیاسنادکی تصدیق کیلئے ہائر ایجوکیشن کمیشن سے رابطہ ہی نہیں کیا۔ سپریم کورٹ فیصلے کے تحت یہ ارکان نا اہل ہو گئے۔

مشکوک ڈگری سو سے زائد سابق ارکان پارلیمنٹ کے گلے کا طوق بن گیا۔ ان میں مخدوم فیصل صالح حیات، میاں منظور وٹو، رخسانہ بنگش، عطیہ عنایت اللہ، شہناز شیخ، گلزار احمد، ثنا اللہ زہری بھی شامل ہیں۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت یہ تمام سابق اراکین پارلمینٹ از خود نا اہل ہو گئے۔ الیکشن کمیشن نے ہائر ایجوکیشن کمیشن سے ڈگریوں کی تصدیق کے لئے پانچ اپریل رات بارہ بجے تک کی مہلت دی تھی۔

ایک سو تیراسی مشکوک ڈگریوں کے حامل ارکان میں سے ایک سو ایک نے ڈگریوں کی تصدیق کیلئے ایچ ای سی سے رابطہ ہی نہیں کیا۔ چیئرمین ایچ ای سی جاوید لغاری کے مطابق ایک سو نواسی میں سے صرف ستتر ارکان نے تصدیق کیلئے ڈگریاں جمع کرائیں۔

جن سابق ارکان نے ڈگریوں کی تصدیق کرالی ان میں چوہدری نثار، امیر مقام، خورشید شاہ، سینیٹر طلحہ محمود، قاسم ضیا، جمال لغاری، سیف الدین کھوسہ اور امتیاز صفدر وڑائچ بھی شامل ہیں جبکہ ثمینہ خالد گھرکی، خواجہ سلمان رفیق، سعیدہ بتول، فرخندہ وڑائچ اور غزالہ سعد رفیق شامل ہیں۔