لاہور میں اومی کرون کے مزید 31 کیسز کی تصدیق

 Lahore Omicron Cases

Lahore Omicron Cases

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) لاہور میں اومی کرون کے مزید 31 کیسز کی تصدیق ہو گئی۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق لاہور میں اومی کرون کے نئے کیسز کی تصدیق کے بعد شہر میں ویرینٹ کے مجموعی کیسز کی تعداد 242 ہوگئی۔

محکمہ صحت کا بتانا ہےکہ صوبے بھر میں اومی کرون کے کیسز کی تعداد 250 ہے۔