الیکشن کمیشن نے کراچی میں دھاندلی کی شکایات پر آج رپورٹ طلب کرلی

Election Commission

Election Commission

اسلام آباد(جیوڈیسک) اسلام آباد الیکشن کمیشن نے کراچی میں دھاندلی کی شکایات پر صوبائی الیکشن کمشنر کو تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کے لیے آج تک کا وقت دیا ہے۔چیف الیکشن کمشنر کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کراچی کے حلقہ این اے 250 کے 43 پولنگ اسٹیشنوں پر اگلے 10روز میں دوبارہ پولنگ کرائی جائے گی۔

دیگر حلقوں سے ملنے والی شکایات پر بھی متعلقہ ریٹرننگ افسران کی رپورٹ کی روشنی میں فیصلہ کیا جائے گا۔دھاندلی کی شکایات کے اندارج کے لیے الیکشن کمیشن نے 14 الیکشن ٹریبونل بھی تشکیل دے دیے ہیں۔سیکریٹری الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ جہاں دھاندلی ثابت ہوئی وہاں دوبارہ الیکشن کرائے جاسکتے ہیں۔