الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی249 نشستوں کے نتائج کا اعلان کردیا

Election Commission

Election Commission

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی249 نشستوں کے نتائج کا اعلان کردیاہے۔ اعلان کردہ نتائج کے مطابق مسلم لیگ(ن)کی122،پاکستان پیپلز پارٹی کی31نشستیں ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے26نشستوں پرکامیابی حاصل کی۔ اسی طرح یم کیوایم نے16، جے یوآئی(ف)نے 10 نشستیں حاصل کی ہیں جبکہ جماعت اسلامی اور مسلم لیگ فنکشنل کی 3,3 نشستوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔

مسلم لیگ(ق)،پختونخوا ملی عوامی پارٹی، نیشنل پیپلز پارٹی کی2،2نشستیں حاصل کی ہیں،عوامی نیشنل پارٹی، قومی وطن پارٹی، عوامی جمہوری اتحادکی ایک ایک سیٹ اور آل پاکستان مسلم لیگ،عوامی مسلم لیگ، بلوچستان نیشنل پارٹی اورمسلم لیگ ضیا کی 1،1نشست پر کامیابی حاصل کی ہے جبکہ آزادامیدواروں نے25حلقوں میں کامیابی حاصل کی۔ ابھی 10 حلقوں کے نتائج آنا باقی ہیں۔