اے این پی کا الیکشن کمیشن کو خط،یکساں انتخابی مواقع نہ ملنے پر تحفظات کا اظہار

ANP

ANP

پشاور(جیوڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر انتخابی مہم میں یکساں مواقع نہ ملنے پر تحفظات سے آگاہ کیا۔عوامی نیشنل پارٹی نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے جس میں انتخابی مہم پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔

اے این پی کی جانب سے لکھے گئے خط میں 30 مارچ سے 4 مئی تک اے این پی پر ہونے والے حملوں کی تفصیل بھی ہیش کر دی گئی ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی نے موقف اختیار کیا ہے کہ اسے انتخابی مہم میں یکساں مواقع فراہم نہیں کیے گئے۔

30 مارچ سے 4 مئی تک اے این پی کی انتخابی مہم پر 25 دہشت گردی کے حملے ہوئے۔ جن میں اے این پی کے 50 کارکن جاں بحق جبکہ 100 زخمی ہوئے۔28 اپریل کو اے این پی پر 4 حملے ہوئے۔ 27 اپریل اور یکم مئی کو اے این پی کی انتخابی مہم پر 3،3 حملے ہوئے۔