الیکشن کمیشن کا مختلف پولنگ میں دوبارہ پولنگ اور ووٹوں کی گنتی کا حکم

Election Commission

Election Commission

اسلام آباد(جیوڈیسک)الیکشن کمیشن نے پی کے60 کے دو پولنگ سٹیشنز میں دوبارہ پولنگ اور این اے 103 حافظ آباد اور پی پی 198 کے سات سٹیشنز اور پی بی 40 نوشکی میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا۔

الیکشن کمیشن نے پی کے ساٹھ بٹ گرام کے دو پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کے احکامات بھی جاری کر دیئے ہیں۔ ان پولنگ اسٹیشنز پر خواتین کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

دوسری جانب پی پی بیالیس خوشاب سے آزاد امیدوار خدا بخش ٹوانہ کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کر دی گئی ہے۔دوسری طرف این اے 103 حافظ آباد اور پی پی 198 کے سات سٹیشنز اور پی بی 40 نوشکی میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہو گی۔