الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کے لئے پاک فوج سے مدد مانگ لی

Pak Army seeking help

Pak Army seeking help

سیاسی جماعتوں کو اثاثوں کے گوشواریجمع کرانے کے لئے ایک بار پھر انتیس اگست تک مہلت مل گئی۔ الیکشن کمیشن کے حکام نے فوجی حکام سے ملاقات کی اور ضمنی انتخابات میں حساس پولنگ مراکز پر فوج تعینات کرنے کی درخواست کی۔ جس پر فوج نے حساس پولنگ اسٹیشنوں کی تفصیلات طلب کر لیں۔

حکومت پنجاب نے ضمنی انتخاب میں فوج تعینات نہ کرنے کی تجویز دی جس کی مخالفت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے کہا جہاں ضرورت پڑے گی حساس مقامات پر فوج تعینات کی جائیگی، انتخابات میں سیکیورٹی یقینی بنائی جائے گی۔ پرامن اورشفاف انتخابات کے اقدامات کررہے ہیں۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے خدشہ ظاہر کیا کہ بارشوں اور سیلاب سے ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ اسکیم متاثر ہوسکتی ہے۔ ریٹرننگ افسران سے پولنگ اسکیم کے بارے میں رپورٹ طلب کی ہے۔ ریٹرننگ افسران کی طرف سے شکایات آنے پرکوئی فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔

ادھر سیاسی جماعتوں کو ایک بار پھر اثاثوں کے گوشوارے انتیس اگست تک جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے تنبیہ کی ہے گوشوارے جمع نہ کرانے والی جماعت کو الیکشن میں حصہ لینے سے روک دیا جائے گا۔ کمیشن کے مطابق کسی بڑی سیا سی جماعتوں نے اثاثوں کے گوشوارے جمع نہیں کرائے، دو سو تیس میں سیاب تک صرف دو جماعتوں نے اثاثوں کی تفصیل جمع کرائی ہے۔