کراچی : لیاری میں دھماکا، 10 سے زائد افراد زخمی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) لیاری میں جھٹ پٹ مارکیٹ کے قریب دھماکا ہوا ہے۔ رکن صوبائی اسمبلی ثنیہ ناز کے مطابق دھماکے میں 10 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

رکن صوبائی اسمبلی کا کہنا ہے کہ دھماکے سے تھوڑی دیر قبل فٹبال میچ ختم ہوا تھا۔ زخمیوں میں چھوٹے بچے بھی زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا۔