الیکشن کمیشن نے ووٹ کو خفیہ قرار دے دیا

Pakistan Vote

Pakistan Vote

اسلام آباد(جیوڈیسک)الیکشن کمیشن نے ووٹرز کو اپنی رائے راز میں رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے ووٹ کو خفیہ قرار دے دیا۔ دکھا کر ووٹ کاسٹ کرنا غیر آئینی ہے۔ نوے ہزار بوگس بیلٹ پیپرز پکڑے جانے کی تحقیقاتی رپورٹ بھی آئی جی خیبرپختونخوا سے طلب کر لی گئی۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹ دکھا کر کاسٹ کرنا آئین کے آرٹیکل دو سو چھبیس کی خلاف ورزی ہے جس پر قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ الیکشن کمیشن نے ووٹرز کو اپنی رائے راز میں رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے ووٹ کو خفیہ قرار دیا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ دیر میں پکڑے گئے بوگس بیلٹ پیپرز کے نمونے مانگ لیے گئے ہیں اور الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا کو نئی ہدایات جاری کر دی ہیں جن کے تحت پریزائڈنگ افسروں کو بیلٹ پیپر کی سیکیورٹی سے متعلق محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے۔

اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ایک بھی بیلٹ پیپر سرکاری مہر کے بغیر جاری نہ ہو۔ پرائزیڈنگ افسران کو سرکاری مہر کے بغیر بیلٹ پیپر گنتی میں شامل نہ کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔