مال و دولت لٹانے والے 11مئی کو افسوس کریں گے،علامہ اصغر عسکری

اسلام آباد : اس مرتبہ کا الیکشن پہلے سے مختلف ہوگااس بار ووٹر کو پیسے کے بل بوتے پر نہیں خریدا جاسکے گا،پیسہ لینے والاووٹر بھی نااہل کو ووٹ نہیں دے گا۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے نامزد امیدوار برائے حلقہ این ۔اے 48اسلام آباد علامہ اصغر عسکری نے جھنگی سیداں میں ایک بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مال ودولت لٹانے والے امیدوار 11مئی کو افسوس کریں گے۔این ۔اے 48کی عوام کا ووٹ شعور کا ووٹ ہے۔

اس کو مال و دولت سے خریدا نہیں جا سکتا۔ عوام جانتی ہے کہ ووٹ ایک مقدس امانت ہے اور ضمیر کی آواز ہے۔11مئی کا دن بتائے گا کہ کون اہل ہے اس مقدس امانت کا اور کون نا اہل ۔اس سے قبل مرکزی سیکر ٹر یٹ اسلام آبا د تا جھنگی سیدا ں ایک بڑی موٹر سائیکل و کا ر ریلی بھی نکالی گئی ،جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتی ہوئی جھنگی سیداں پہنچی ،عوام کی بڑی تعداد نے ریلی کا استقبال کیا اور علامہ اصغر عسکری کے حق میں نعرے لگائے۔

علاوہ ازیں دو دن قبل میا ں اسلم صاحب مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹریٹ میں آئے اور علامہ اصغر عسکری سے تعاون کی در خواست کی ،جس کے جواب میں علامہ اصغر عسکری نے کہا کہ اب وقت گزر چکا ہے اگر پہلے آتے تو شاید کوئی با ت بن جاتی ۔علامہ اصغر عسکری نے اپنی الیکشن مہم پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہما را ووٹر نظریاتی ہے اور ہر صورت میں اپنی یہ ذمہ داری ادا کرے گا۔G-7میں انجمن دعاء زھرا سے ملاقات میں انجمن نے علامہ اصغر عسکری کو بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔