این اے 149 ضمنی الیکشن پر جاوید صدیقی نامزد امیدوار ہیں، مخدوم شہاب

Makhdoom Shahab

Makhdoom Shahab

ملتان (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم شہاب الدین نے کہا ہے کہ حلقہ این اے ایک سو انچاس کے ضمنی الیکشن میں ڈاکٹر جاوید صدیقی ان کے نامزد امیدوار ہیں۔آزاد حیثیت سے کاغذات جمع کرانے والے عامر ڈوگر کو مراسلہ ارسال کیا جا رہا ہے۔

ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مخدوم شہاب الدین نے کہا کہ ڈاکٹر جاوید صدیقی کے حق میں پوری پارٹی متحد ہے اور انہی کی الیکشن کمپین کیلئے وہ ملتان آئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عامر ڈوگر کیلئے ٹکٹ کا اعلان کیا گیا تھا لیکن انہوں نے خود ہی ٹکٹ نہیں لیا۔

مخدوم شہاب الدین کا کہنا تھا کہ عامر ڈوگر کا ابھی تک پارٹی میں ہونے کا تاثر درست نہیں، انہیں مراسلہ ارسال کیا جا رہا ہے۔مخدوم شہاب الدین کا کہنا تھا کہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے روز امیدوار کا فیصلہ تاخیر سے ہونے کے باعث کچھ غلط فہمیاں پیدا ہوئی تھیں لیکن پیپلزپارٹی کے تمام کارکن اب متفق ہیں اور جاوید صدیق کی کمپین کر رہے ہیں۔