الیکشن قوانین کی خلاف ورزی پر وزیر ٹرانسپورٹ کے پی پر جرمانہ عائد

Election Commission

Election Commission

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) بلدیاتی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیر ٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

بلدیاتی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن کی کارروائیاں جاری ہیں، الیکشن کمیشن نے کارروائی کے دوران خیبرپختونخوا کے وزیر ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد وزیر اور جے یو آئی کے ایم این اے زاہد اکرم درانی پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے دونوں ارکان کو آئندہ خلاف ورزی پر نااہلی کی کارروائی شروع کرنے کی بھی تنبیہ کی گئی ہے جب کہ دونوں اراکین پارلیمان پر جرمانہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے عائد کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے بلدیاتی الیکشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر علی امین گنڈا پور پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے وفاقی وزیر کو آئندہ ضابطہ اخلاق پر عمل کی سخت تنبیہ بھی کی تھی۔