انتخابات میں شکست تسلیم کرتے ہیں، مخدوم امین فہیم

Makhdoom Amin Fahim

Makhdoom Amin Fahim

ملتان (جیو ڈیسک)ملتان میں پریس کانفرنس میں پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے صدر امین فہیم کا کہنا ہے کے پیپلز پارٹی نے انتخابی نتائج تسلیم کرلیے ہیں۔ آصف زرداری کہتے ہیں کہ ان کی مفاہمت کی پالیسی جاری رہے گی۔ ان کی جماعت کو انتخابی نتائج پر تحفظات ہیں لیکن عوام کی رائے کو تسلیم کرتے ہوئے انتخابات میں شکست تسلیم کرتے ہیں۔

انتخابات میں ناکامی کی ذمے داری قبول کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین یوسف رضا گیلانی نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔ یوسف رضا گیلانی صوبہ خیبر پختونخوا میں پیپلز پارٹی کی انتخابات میں ناکامی پر پارٹی کے صوبائی صدر انور سیف اللہ بھی مستعفی ہوگئے ہیں۔

کراچی میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماں سے ملاقات میں صدر مملکت آصف علی زرداری عندیہ دیا کہ پیپلزپارٹی ملک کے بہترین مفاد میں محاذ آرائی کی سیاست کے بجائے مفاہمت کی پالیسی پر عمل کریگی انھوں نے رہنماوں کی ہدایت کی کہ متحدہ قومی موومنٹ سمیت دیگر جماعتوں کو بھی سندھ میں حکومت کا حصہ بنانے کیلئے باضابطہ طور پر دعوت دی جائے۔صدر نے انتخابات کے کامیاب انعقاد پر قوم کو مبارکباد بھی دی۔