انتخابات میں ملک لوٹنے اور ملک مھفوظ بنانے والوں کے درمیان مقابلہ ہوگا،ڈاکٹر عبدالقدیر خان

تحریک تحفظ پاکستان کے سربراہ اور محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان سیکریٹری جنرل چوہدری خورشید زمان نے کہاہے کہ انتخابات میں ملک لوٹنے اور ملک مھفوظ بنانے والوںکے درمیان مقابلہ ہوگا کیونکہ ہم نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنا کر ناقابل تسخیر بنا یا ہے۔

ہمارا یہی ایک کارنامہ سب لٹیروں پر بھاری ہے اور انشاء اللہ عام انتخابات میںبلند بانگ دعوے کرنے والے کرپشن کے شہنشاہوں کاکا ٹائی ٹینک ڈوب ڈوب جائے گا اپنے ایک جاری بیان میںانہوںنے کہاکہ پاکستان کے عام انتخابات میں تحریک تحفظ پاکستان اور اسکے اتحادی بھاری اکثریت سے کامیا ب ہو نگے۔

جو ملکر پاکستانی عوام کو چوروں لٹیروں اور غیرملکی آقائوں کے اشارے پر ناچنے والوں سے نجات دلائیں گے اور ایک صاف ستھری حکومت بناکر پاکستان کو درپیش موجودہ چیلنجز سے باہر نکالیں گے۔