انتخابات میں سب کو برابر کے مواقع ملنے چاہییں : نواز شریف

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

لاہور(جیوڈیسک)لاہور مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف کا کہنا ہے کہ انتخابات میں سب کو برابر کے مواقع ملنے چاہییں، پنجاب میں بیوروکریسی تبدیل کی گئی، باقی صوبوں اور مرکز میں بھی یہی ہونا چاہیے تھا۔

جیو نیوز کے نمائندے ارشد وحید چوہدری کو انٹرویو میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ مشرف سے ذاتی دشمنی نہیں، ملک دشمنوں کے ساتھ کیا سلوک ہونا چاہیے، یہ فیصلہ قانون کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ انتخابات ملتوی کرنے کا کوئی آپشن موجود نہیں،عوام جسے ووٹ دیں، تو اتنے دیں کہ مضبوط حکومت بنے، عمران خان کے شاید صدر زرداری سے حلف لینے کی نوبت ہی نہیں آئے گی۔