ضمنی انتخابات وقت مقررہ پر ہی ہوں گے، سیکریٹری الیکشن کمیشن

Election Commission

Election Commission

اسلام آباد (جیوڈیسک) سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد نے کہا ہے کہ تمام 42 انتخابی حلقوں میں ضمنی انتخابات وقت مقررہ پر ہی ہوں گے،جبکہ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں کے اندر اور باہرفوج بھی تعینات ہوگی، قائم مقام چیف الیکشن کمشنر تصدق حسین جیلانی کی زیر صدارت الیکشن کمیشن میں ہونے والے اہم اجلاس کے بعد ذرائع سے گفتگو کرتے ہو ئے ان کا کہنا ہے۔

کہ انٹیلی جنس رپورٹ میں بتایا گیاڈی آئی خان میں دہشتگردی کا خطرہ ہے تاہم ڈیرہ اسماعیل خان میں انتخابات ملتوی نہیں کئے جائیں گے۔ سیکریٹری الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ اس وقت صرف جھل مگسی کے 4 پولنگ اسٹیشنوں پر سیلابی صورت حال ہے،سیلاب کی وجہ سے کسی حلقے میں انتخابات ملتوی نہیں کیے جائینگے، اجلاس میں شریک محکمہ موسمیات کے ماہر کا بھی کہنا ہے۔

کہ سیلاب سے الیکشن متاثر نہیں ہوں گے۔ ضمنی انتخابات میں 1840 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس ہیں، ضمنی انتخابات میں 3080 پولنگ اسٹیشن نارمل ہیں۔فوج نے عام انتخابات میں بھی سیکیورٹی صورتحال میں مدد کی تھی، ضمنی انتخاب میں حساس پولنگ اسٹیشنوں کے باہر فوج تعینات کی جائیگی جبکہ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں کے اندر اور باہر فوج تعینات ہوگی، انہوں نے کہا کہ فوجی افسران کو بھی مجسٹریٹ کے اختیارات دے دیے گئے ہیں۔