بجلی مہنگی کرنے کی آئی ایم ایف کی شرط مان لی، ترجمان وزارت خزانہ

IMF

IMF

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ( آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات مکمل ہوگئے ہیں پاکستان آج شام باقاعدہ طور پر نئے قرض کی درخواست کرے گا۔

وزارت خزانہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اپنی شرائط کے مطابق قرض لے رہے ہیں، مذاکرات کے دوران پاکستان نئے ٹیکس عائد نہ کرنے کے موقف پر قائم رہا۔ ترجمان وزارت خزانہ نے بتایا کہ بجلی مہنگی کرنے کی آئی ایم ایف کی شرط مان لی ہے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف آج مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔