بجلی کا شارٹ فال 3900 میگاواٹ تک پہنچ گیا

Power Shortfall

Power Shortfall

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 3900 میگاواٹ تک پہنچ گیا، شہر میں 8 سے 10 جبکہ چھوٹے شہروں اور دیہات میں 10 سے 14 گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی ملک میں بجلی کی قلت میں اضافہ ہوگیا ہے،شارٹ فال 3900 میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے۔

وزارت پانی وبجلی کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداوار 13000 جبکہ طلب 16900 میگاواٹ ہے،بجلی کی مجموعی پیداوار میں آئی پی پیز سے 5885 میگاواٹ، ہائیڈیل ذرائع سے 5300 جبکہ تھرمل ذرائع سے 1815 میگاواٹ بجلی حاصل کی جا رہی ہے۔