اسلام آباد واقعہ کی ملزمہ کنول سکندر کی درخواست ضمانت خارج

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اسلام آباد واقعہ کی ملزمہ کنول سکندر کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔ سکندر کو اسلحہ فراہم کرنے والے ملزم اختر کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 11 روز کی توسیع کر دی ہے۔ ملزمہ کنول کی درخواست ضمانت پر سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج عتیق الرحمن نے کی۔ پولیس کی جانب سے ملزم سکندر کی اپنی اہلیہ کو رائفلیں حوالے کرنے کی ویڈیو بھی پیش کی گئی۔

پر اسیکیوٹر سید محمد طیب نے کہا کہ ملزمہ کنول اپنے شوہر سکندر کے جرم میں برابر کی شریک ہے۔ ملزمہ سکندر کی وکیل کلثوم نے اپنے دلائل مکمل کئے۔ عدالت نے درخواست ضمانت پر بحث مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

بعد میں فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے ملزمہ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے ملزم سکندر کو اسلحہ فراہم کرنے والے ملزم اختر کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع کر دی ہے۔ عدالت نے ملزم اختر حسین کو 16 ستمبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔