بجلی کا شارٹ فال دوبارہ پانچ ہزار میگاواٹ سے بڑھ گیا،18سے 20گھنٹے لوڈ شیڈنگ

Electricity

Electricity

لاہور (جیوڈیسک) بجلی کا شارٹ فال دوبارہ پانچ ہزار میگا واٹ سے سیتجاوز کرگیا، شہروں میں اٹھارہ اور دیہات میں بائیس گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے ۔گزشتہ شام بجلی کے شارٹ فال میں سات سو میگا واٹ کمی ہوئی۔

تاہم چند گھنٹوں بعد ہی مظفرگڑھ پاورپلانٹ ٹرپ کرجانے سے پندرہ سو پچاس میگا واٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی ہے۔شارٹ فال دوبارہ پانچ ہزار میگا واٹ سے تجاوز کر گیا، ذرائع کیمطابق بجلی کی پیداوار نو ہزار نو سو میگا واٹ جبکہ طلب پندرہ ہزار پانچ سو میگا واٹ ہے۔