ایلمنٹری بورڈ میرپور بھمبرکے سالانہ امتحانات میں سرکاری اداروں کی طرف سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ہم اساتذہ اکرام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں

بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایلمنٹری بورڈ میرپور بھمبرکے سالانہ امتحانات میں سرکاری اداروں کی طرف سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ہم اساتذہ اکرام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اگر سرکاری سکولوں کے اساتذہ ایمانداری اور دیانتداری سے اپنی ڈیوٹی کریں تو پرائیویٹ ادارے ان کا مقابلہ نہیں کر سکتے ہیں۔

گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول چھنی پیرتاج دین نے شاندار کاکردگی دکھا کر عوام کا سرکاری سکولوں پر اعتماد بحال کر دیا ہے ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن تحصیل بھمبر کے صدر راجہ اظہر اقبال نے کیا انہوں نے کہاکہ اگر سرکاری سکولوں کے اساتذہ کرام اپنے بچوں کو پرائیویٹ سکولوں کی بجائے سرکاری سکولوں میں پڑھائیں تو سرکاری سکول بہتر نتائج دے سکتے ہیں۔

حکومت سرکاری سکولوں کے گرتے ہوئے تعلیمی میعار کو بہتر بنانے اور عوام کا سرکاری اداروں پر اعتماد بحال کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے انہوں نے کہاکہ ایلمنٹری بورڈ بھمبرکے سالانہ نتائج میں سرکاری اداروں کی کارکردگی کافی حد تک تسلی بخش رہی جس پر ہم سرکاری سکولوں کے اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور توقع کرتے ہیں کہ وہ اپنی ڈیوٹی پوری ایماندار اور دیانتداری کیساتھ اداکرکے عوام کا سرکاری اداروں پر اعتماد بحال کرینگے۔