ملازم کی تشدد سے ہلاکت، یوسف گیلانی کی بھانجی کیخلاف قتل کا مقدمہ درج

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی بھانجی حنا گیلانی کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق حنا گیلانی کے خلاف قتل کا مقدمہ ان کے ملازم کی تشدد سے ہلاکت پر درج کیا گیا اور ان الزام ہے۔

کہ انہوں ملازم پر تشدد کیا۔ مقدمہ حناگیلانی کے شوہر سمیت تین افراد کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ پولیس نے مقتول ملازم جمیل کو ملازمت پر رکھوانے والے شخص کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔