میں ملازمت کا جھانسہ دے کر ایک شخص سے 7 لاکھ 60 ہزار روپے بٹور لیے

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار ) OGDC میں ملازمت کا جھانسہ دے کر ایک شخص سے 7 لاکھ 60 ہزار روپے بٹورنے والے 5 افراد کے خلاف تھانہ کروڑ میں مقدمہ درج۔ تفصیل کے مطابق محمد انور پرویز ولد جان محمد وارڈ نمبر 10 کے بیٹے عثمان الحق انور نے M-Com کیا ہوا ہے کو OGDC میں ملازمت کا جھانسہ دے کر شفقت حسین، فدا حسین، پسران گل رحمان کھرل، ارشد حسین، فیاض حسین جکھڑ امام شاہ ڈی جی خان، عبدالرشید ولد حبیب خان کوٹلی غائب شجاع آباد نے ملازمت دلوانے کیلئے 7 لاکھ روپے نقدی جبکہ 60 ایزی لوڈ کی صورت میں بٹور لیئے اور ملازمت بھی نہ دلائی۔ اطلاع کے مطابق فدا حسین OGDC میں ملازم ہے اور اس کا گینگ ضلع لیہ میں بہت سے نوجوانوں سے ملازمت دلوانے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے لوٹ چکا ہے۔