توانائی بحران کے باعث زندگی کا ہر شعبہ متاثر ہوا: شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں کینیڈا کے سینیٹرز اور رکن پارلیمنٹ سے ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چین کے تعاون سے کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس پر تیز رفتاری سے کام جاری ہے۔ کینیڈا مختلف شعبوں اور خصوصی تعلیم میں پاکستان کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔

دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کینیڈا کو ہائیڈل پاور جنریشن میں مہارت حاصل ہے۔

پاکستان میں ہائیڈل پاور جنریشن کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ توانائی کے بغیر ملکی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔