کراچی: گلشن معمار سے 6 افراد کی تشدد شدہ لاشیں برآمد

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے گلشن معمار سے 6 افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس کے مطابق مقتولین کو اغواء کرکے تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا ہے۔ مقتولین کی عمریں 20 اور 30 سال کے درمیان ہیں۔ ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق 4 افراد کی لاشوں کی شناخت کر لی گئی۔

ادھر ٹارگٹڈ ااپریشن میں کراچی کے علاقے مشرف کالونی سے 3 ٹارگٹ کلرز کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے ٹارگٹ کلرز 28 افراد کے قتل میں ملوث ہیں۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے سپر ہائی لکی سیمنٹ کے قریب سے ایک لاش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔

اورنگی ٹاؤن سیکٹر فائیو ای میں رات گئے پولیس نے سرچ آپریشن کیا۔ اس دوران انیس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس کے مطابق حراست میں لئے گئے افراد سے مختلف واقعات کے حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے۔