توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہے ہیں، شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ توانائی بحران پر قابو پانے کے لیے سنجٍیدہ اقدامات کر رہے ہیں۔ لاہورمیں توانائی بحران پر وزیراعلی پنجاب کی زیر صدارت اجلاس ہوا، شہباز شریف کا کہنا تھا لوڈ شیڈنگ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ بن چکا ہے اور اس کے حل کے لیے ایل این جی اور دیگر ذرائع سے توانائی کے حصول کے لیے کوشاں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ توانائی بحران پر قابو پانے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہے ہیں تاہم محدود وسائل کی وجہ سے کم لاگت کے منصوبے ترجیحات میں شامل ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں ترک کمپنیوں کی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کریں گے۔