وزیراعلی شہباز شریف نے لاہو ر سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں پینے کے پانی کی قلت کا نوٹس لے لیا

لاہور: وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے لاہو ر سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں پینے کے پانی کی قلت کا نوٹس لیتے ہوئے پانی کی قلت دور کرنے کے لئے فوری طو رپر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

انہوںنے کہا کہ کابینہ کمیٹی فوری اقدامات تجویز کرے صوبائی وزیر ہائوسنگ اور متعلقہ حکام مل کر مسئلے کا حل نکالیں وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ شہریوں کو پینے کے پانی کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔