سید منور حسن اور لیاقت بلوچ نے کراچی میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کی

لاہور : امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن اور سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کراچی میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے جس میں سندھ ہائی کورٹ کے جج مقبول باقر کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش کی گئی۔

اس واقعہ میں جاں بحق ہونے والے رینجرز و پولیس اہلکاروں معصوم شہریوں کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور غم کااظہار کیا ہے۔ انہو ں نے کہاہے کہ کراچی کے حالات جان بوجھ کر خراب کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے جاں بحق ہونے والوں کیلئے دعائے مغفرت، زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعااور متاثرہ خاندانوں سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔